ہسپانوی خاتون سے زیادتی پر پورے بھارت کو شرم آنی چاہیے بھارتی گلوکارہ

بھارت کو دنیا بھر میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے ریپستان کا نام دیا جاتا ہے


ویب ڈیسک March 06, 2024
بھارت میں غیرملکی خاتون سیاح کیساتھ 7 افراد نے اجتماعی زیادتی کی، فوٹو: فائل

بھارتی گلوکارہ چنمئی سری پدا نے ریاست جھاڑ کھنڈ میں غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ چمنئی سری پدا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر تمام بھارتی اس وقت فخر کر سکتے ہیں جب 'چند' بھارتی اولمپک تمغہ جیتتے ہیں تو تمام بھارتیوں کو اس وقت بھی شرم آنی چاہیے جب 'چند' بھارتی مرد کسی غیرملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہیں۔

chin

اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی ہسپانوی خاتون کے لیے گہرے دُکھ کا اظہار کیا تھا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ یکم مارچ جمعے کی رات جھاڑ کھنڈ کے ایک سنسان علاقے میں اپنے عارضی خیمے میں رات گزارنے کے لیے قیام کرنے والے ہسپانوی جوڑے پر 7 افراد نے حملہ کرکے خواتین کو زیادتی اور ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: بھارتی معاشرہ جنس زدہ اور بوسیدہ ہوچکا؛ اداکارہ ریچا چڈھا

ہسپانوی جوڑا موٹر سائیکل پر بنگلا دیش سے جھارکھنڈ پہنچا تھا اور بہار کے راستے نیپال جا رہے تھے۔ 28 سالہ بیوی اور 64 سالہ شوہر کو شدید چوٹوں کے باعث اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دیگر افراد کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کو دنیا بھر میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے ریپستان کا نام بھی دیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں