امریکا کی پاکستان کو ایئرپورٹ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش
کراچی کے ایئرپورٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکا نے کراچی میں ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کراچی کے ایئرپورٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور امریکا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستانی حکام کو تعاون کی پیش کش بھی کی ہے۔
میری ہارف کا کہنا تھا امریکا پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے کیونکہ یہ دونوں ملکوں کا مسئلہ ہے، اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا پاکستانی حکومت کی ذمے داری ہے، دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں اور شہریوں پر حملے کرنا بند کر دیں۔ انھوں نے کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب جدید اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اے ایس ایف، رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد جاں بحق جب کہ 10 حملہ آور بھی مارے گئے۔