رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس 11 مارچ کو ہوگا

زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے

چئیرمین رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے:فوٹو:فائل

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔


مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین سید عبد الخبیر آزاد کریں گے۔رمضان کے چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔
Load Next Story