آئی سی سی رینکنگ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہت برقرار

ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا


ویب ڈیسک March 06, 2024
ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

انٹڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے وہ 824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

بھارت کے شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 768 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے جبکہ کپتان روہت شرما 746 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: مستقبل کے چیلنجز؛ کرکٹرز کو کاکول میں فوجی ٹریننگ کروائی جائے گی

ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 861 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، فل سالٹ 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد رضوان 800 پوائںٹس کے ہمراہ تیسری اور بابراعظم چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں: شاداب خان کی ٹی20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری

اسی طرح ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

پاکستان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں 11ویں جبکہ ون ڈے رینکنگ 7ویں نمبر پر موجود ہیں، انکے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 15 میں شامل نہیں۔

ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں