بھارت پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار

پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار ہونے والوں کی شناخت منور، محمد نوشی پوری، التاز اور روی کے نام سے ہوئی


ویب ڈیسک March 06, 2024
بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 4 نوجوان گرفتار، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ لگانے کے الزام پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے والے کانگریس کے مقامی رہنما سید نصیر حسین کے ریلی کی شکل میں پارلیمنٹ پہنچنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تھے۔

جن 3 شہریوں کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیا گیا ان کا تعلق اپوزیشن جماعت کانگریس سے ہے اور ان کی شناخت التاز، محمد نوشی پوری اور منور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان تین افراد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 40 سالہ کارکن روی کو حراست میں لیا گیا جس پر دسمبر 2022 میں ایک احتجاج کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بی جے پی کا یہ احتجاج اُس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصاب کہنے کے خلاف بلایا گیا تھا۔

تاہم بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ روی صرف کنڑ زبان کو سمجھتے ہیں اور انھیں نہیں معلوم تھا کہ وہ کیا نعرہ لگا رہے ہیں۔ انھیں کانگریس نے اپنے کارکنوں کو بچانے کے لیے سیاسی مقدمے میں پھنسایا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں