محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تقرری پر وزیراعظم آفس سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق، وزیر اعظم آفس، کابینہ ڈویژن اور وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جواب طلبی کے نوٹس جاری کردیے


ویب ڈیسک March 06, 2024
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاق، وزیر اعظم آفس،کابینہ ڈویژن اور وزارت بین الصوبائی رابطہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار شہری محمد میثم کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق آئین کے مطابق منتخب اور نگران وزیراعظم میں فرق ہے۔

نگران وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن انچیف نہیں ہو سکتا۔ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن انچیف صرف منتخب وزیراعظم کے پاس ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں