خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

گورنر خیبرپختونخوا نے حلف لیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شخصیات کی شرکت

فوٹو اسکرین گریپ

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا جبکہ وزیراعلیٰ نے چار معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں حاجی غلام علی نے پندرہ رکنی کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب میں آئی جی خیبرپختونخوا، چیف سیکریٹری سمیت دیگر شریک تھے۔


حلف اٹھانے والوں میں ارشد ایوب خان، شکیل احمد، فضل حکیم، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ خان، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، نذیر احمد عباسی، پختون یار خان، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، سید قاسم علی شاہ، فیصل ترکئی، ظاہر شاہ شامل ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے مشیر سید فخر جہان، مزمل اسلم بیرسٹر محمد علی سفی، مشال اعظم اور زاہد چاند زیب ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں کابینہ کے کل ارکان کی تعداد بیس رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزار اور مشیروں کو ایک دو روز میں قلمدان سونپے جائیں گے۔

معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے 4 معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جسکے مطابق خالد لطیف خان،عبدالکریم خان، لیاقت علی خان اور ڈاکثرامجدعلی شامل ہیں۔
Load Next Story