پنجاب مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین کی حلف برداری کیلیے 8 مارچ کو اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی 21 مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین سے 8 مارچ کو حلف لیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک March 06, 2024
فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی حلف برداری کیلیے 8 مارچ کو اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مارچ کو طلب کئیے جانے کا امکان ہے، جس میں سنی اتحاد کونسل کو نہ ملنے والی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق صدارتی الیکشن میں صرف حلف اٹھانے والے ہی رکن اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس صدارتی الیکشن سے ایک روز قبل طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان 21 مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان سے حلف لے گئے ۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی 19 اور اقلیتوں کی 3 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں