وزیراعظم نواز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا فوری صفایا کیا جائے۔
ایکسپیرس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو کراچی ایئرپورٹ کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جارہا ہے جب کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔
دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت کے فوری بعد دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے دستوں نے ایئرپورٹ کے اطراف سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔