بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمشکوک شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ جاری جب کہ پشاور ایئررپورٹ کے اطراف سخت سیکیورٹی حصار قائم کردیا گیا


ویب ڈیسک June 10, 2014
نور خان ایئربیس کی سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی۔ فوٹو؛فائل

کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر حملے کی کوشش کے بعد ملک بھر کے تمام فضائی اڈوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے جب کہ اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جب کہ حکام نے راولپنڈی ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا۔


دوسری جانب پشاور ایئررپورٹ کے اطراف سیکیورٹی حصار قائم کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ نور خان ایئربیس کی سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں