زیادتی کیس میں گرفتار بھارتی اداکار اندر کمار ضمانت پر رہا
اداکار اندر کمار نے فلموں میں کام کا جھانسہ دے کر 23 سالہ ماڈل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
خاتون ماڈل سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار بالی ووڈ اداکار اندر کمار کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ نے خاتون ماڈل سے جنسی زیادتی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اندر کمار کی ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار اندر کمار نے فلموں میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر 23 سالہ ماڈل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر عدالت کے حکم پر انہیں 25 اپریل کو گرفتار کیا گیا۔ اندر کمار فلم وانٹڈ، ماں تجھے سلام، باغی، کھلاڑیوں کا کھلاڑی اور معصوم سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔