وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات سے متعلق سفارشات تیارکرنے کیلئے اسپیکرکوخط

انتخابی اصلاحات کی جامع سفارشات کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، وزیراعظم


ویب ڈیسک June 10, 2014
شفاف انتخابات سے متعلق انتخابی اصلاحات کی جامع سفارشات تیار کی جائیں،وزیراعظم فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے انتخابی اصلاحات کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا ہے جس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق سفارشات تیار کرنے کا کہا گیا ہے ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات سے متعلق انتخابی اصلاحات کی جامع سفارشات تیار کی جائیں جبکہ اس حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو انتخابی اصلاحات کے لئے جامع پلان تشکیل دے ۔


واضح رہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اور انتخابی اصلاحات کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے مہم جاری ہے جس کے دوران ہر جمعہ کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے جاتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں