سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو ریفرنس پر مختصر رائے کا اردو ترجمہ جاری کردیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت میں دی گئی اپنی مختصر رائے کا اردو ترجمہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی، جس پرا پنی رائے دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے کی، جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت عظمیٰ کی رائے سنائی تھی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا تھا کہ تمام ججز کی متفقہ رائے ہے۔ ججز بلاتفریق فیصلہ کرتے ہیں۔ عدلیہ میں خود احتسابی ہونی چاہیے۔ عدلیہ ماضی کی غلطی کو تسلیم کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا لاہور ہائی کورٹ میں ٹرائل فوجی آمر ضیا الحق کے دور میں ہوا۔
سپریم کورٹ کی رائے کا ترجمہ: