اسٹیٹ بینک نے زکوۃ کی کٹوتی کیلئے نصاب مقرر کردیا

بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی


ویب ڈیسک March 07, 2024
بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہجری سال 1445-46 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا۔

نئے نصاب کے مطابق بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی، اس سے کم رقم رکھنے والے صارفین زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کٹوتی کے لیے ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق زکوۃ کی کٹوتی یکم رمضان کو ہوگی۔

اس کٹوتی کا اطلاق نفع نقصان کی شراکت پر کھلنے والے سیونگ اکاؤنٹس اور ڈپازٹس پر ہوگا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کٹوتی نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں