ہفتے سے کراچی میں غیرمعمولی موسم اور تیز بارش کا کوئی امکان نہیں چیف میٹرولوجسٹ

اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی میں پھوار اور بوندا باندی ہوسکتی ہے، چیف میٹرولوجسٹ

(فوٹو: فائل)

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ نو مارچ کو بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں غیر معمولی موسم اور تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مارچ کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے تحت کراچی میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، کراچی میں سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں ہفتے کو مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔


سردار سرفراز کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی میں پھوار اور بوندا باندی ہوسکتی ہے، بلوچستان سے مغربی سلسلہ بالائی سندھ کی جانب منتقل ہوگا، دادو اور نواب شاہ سمیت دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں ہلکی بارش متوقع ہے،جعمرات کو شہرکا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری اضافے سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں بلوچستان کی شمال مشرقی اور سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اس دوران کم سے کم پارہ 19 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
Load Next Story