ذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور

سندھ اسمبلی میں مراد علی شاہ نے قرارداد پیش کی، تمام سیاسی جماعتوں کی بھی حمایت


March 07, 2024
فوٹو فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنی پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں نے بھی قرارداد کی حمایت کی ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی بھٹو قتل ریفرنس کے حوالے سے جاری ہونے والی رائے پر اراکین نے اظہار خیال کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو ریفرنس پر مختصر رائے کا اردو ترجمہ جاری کردیا

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور دیگر قومی اور جمہوری ہیرو قرار دیا جائے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سندھ میں پیش کردہ قرارداد کو منظور کرلیا گیا جبکہ تمام جماعتوں نے بھی اس کی حمایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں