سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
موجودہ حکومت کی کارکردگی دیکھ کر عوام نے کہنا شروع کردیا ہے اس سے کہیں بہتر پیپلزپارٹی کی حکومت تھی،سابق وزیراعظم
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کی موجودہ صورت حال کے باعث پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے فوری حکمت عملی تشکیل دینے کے لئے ہارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، جب بھی پاکستان پیپلز پارٹی متحرک ہوتی ہے خطرے کی گھنٹی بج جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ملتان کے پل اورترقی دیکھ کراپنے چچا اورموجودہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تعریف کی، چلیں اس بہانے انہوں نے ہماری تعریف تو کی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام ہی سب سے بڑی منصف ہے اوراب انہوں نے کہنا شروع کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت موجودہ حکومت سے کہیں بہتر تھی۔