کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب خاتون نے تشویش ناک حالت میں بچے کو جنم دیدیا

خاتون ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ بچہ صحت مند ہے، ترجمان جناح اسپتال


ویب ڈیسک March 07, 2024
جناح ہسپتال کے ترجمان کے مطابق بچہ صحت مند ہے—فائل: فوٹو

نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا اور تشویش ناک حالت میں سڑک پر گری، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے قریب اینٹی انکروچمنٹ تھانے کےسامنے پولیس اہلکار خاتون کی تشویش ناک حالت دیکھ مدد کو آئے جبکہ خاتون بچے کو جنم دینے کےبعد بے ہوش ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ سڑک پر بچے کو جنم دینے والی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جناح اسپتال کراچی کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت خاتون ویٹیلیٹر پر ہیں تاہم بچہ صحت مند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں