پاکستان کی شہہ رگ ’’کراچی‘‘ دہشت گردوں کے نرغے میں ہے رابطہ کمیٹی

اب کسی بڑے حملے کا انتظار نہ کیا جائے بلکہ ملک بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے جائیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک June 10, 2014
کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے خلاف ایم کیوایم نے سینیٹ سے بھی واک آؤٹ کیافوٹو: فائل

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے جائیں اگر کراچی کو نہ بچایا گیا تو قومی اثاثوں کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کراچی ایئرپورٹ حملے اور دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شہہ رگ دہشت گردوں کے نرغے میں ہے اگر کراچی کو نہ بچایا گیا تو قومی اثاثوں کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم عسکری اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے اب کسی بڑے حملے کا انتظار نہ کیا جائے اورملک بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے جائیں۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تمام غیر قانونی بستیوں کا خاتمہ کیا جائے اور حساس مقامات کے اطراف سرچ آپریشن بھی کیا جائے۔

دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے خلاف ایم کیوایم نے سینیٹ سے بھی واک آؤٹ کیا جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین بھی سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔اس موقع پر ایم کیوایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ ہم کراچی میں طالبان کی موجودگی کی نشاندہی کررہے ہیں اورحکومت خاتمے کےلیےکچھ نہیں کررہی جبکہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی قومی سلامتی پالیسی نے ملکی پالیسی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں