ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آج بھی آگ برساتا رہا تربت کا پارہ 50 تک جا پہنچا

شدید گرمی سے بے حال اورلوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں ، نہروں، سوئمنگ پول اورواٹرپارکس کار رخ کیا

آج سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیافائل فوٹو

گرمی کی شدت نے گذشتہ کئی روز سے ملک کے اکثرعلاقوں بالخصوص میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اوپر سے لوڈ شیڈنگ نے گرمی سے بے حال عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔


آج سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ بھکر بھی گرمی کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہ رہا اور یہاں درجہ حرارت بھی 49 سینٹی گریڈتک پہنچ گیا جب کہ شورکوٹ، سبی اور دادو میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک گرمی کے لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ایک جانب عوام گرمی سے پریشان ہیں تو دوسری جانب وہ لوڈ شیڈنگ کا دہرا عذاب سہنے پر بھی مجبور ہیں جس کےباعث ان کے معمولات زندگی اورکاروباری سرگرمیاں بھی شدیدمتاثرہورہی ہیں۔ شدید گرمی سے بے حال اورلوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد نے گرمی سے بچنے کے لئے پارکوں ، نہروں، سوئمنگ پول اورواٹرپارکس کار رخ کیا۔
Load Next Story