شیخ رشید مارچ شوق سے کریں پرہم کسی ٹرین کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے سعد رفیق

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف 20 جون سے ٹرین مارچ کا اعلان کررکھا ہے


ویب ڈیسک June 10, 2014
شیخ رشید اپنے مارچ کے لئے الگ ٹرین بک کرائیں اوراس کا کرایہ دیں، وزیرریلوے فوٹو:اے پی پی/فائل

KARACHI: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید ٹرین مارچ کے لیے الگ ٹرین بک کرائیں اور کرایہ دیں ہم کسی مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ عوامی ایکسپریس میں 500 مسافر سفر کرتے ہیں اور شیخ رشید کے مارچ کے لیے 80 سیٹیں دے کر پوری ٹرین کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید الگ ٹرین بک کرائیں اور کرایہ دیں ہم کسی مسافر ٹرین کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے جبکہ وہ خود سابق وزیر ریلوے ہیں ان کو خیال رکھنا چاہئے۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف 20 جون سے ٹرین مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے انہوں نے ریلوے کو سیٹوں کے لیے درخواست دی تھی تاہم ریلوے حکام نے شیخ رشید کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الگ ٹرین بک کرانے کی تجویز دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں