لاہور میں اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

مسلح افراد چند منٹ میں دو بار فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نائن ایم ایم کے خول برآمد، پولیس


ویب ڈیسک March 08, 2024
فوٹو فائل

پنجاب کے دارالحکومت میں واقع ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے چند منٹوں کے دوران وقفے وقفے سے دو بار ہوئی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے تصدیق کی کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔

اقرار الحسن نے بتایا کہ دو روز قبل بھی گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروادی ہے۔

پولیس کے مطابق اقرار الحسن کے گھر کے باہر سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں