مسلم لیگ ن کے مغوی رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل حسن مردان سے بازیاب

اغوا کاروں کی جانب سے رانا جمیل حسن کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا

رانا جمیل کو مرادن سے بازیاب کرایا گیا جس کے بعد وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں، بھائی وکیل حسن فوٹو: فائل

KARACHI:
مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی کے رکن رانا جمیل حسن کو اغوا کے ایک ہفتے بعد بازیاب کرا لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حلقہ پی پی 174 سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل حسن کو 2 جون کی شام ان کی اہلیہ کے ہمراہ اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب ان کی گاڑی ننکانہ صاحب سے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج کے قریب پہنچی تاہم اغوا کاروں نے ان کی اہلیہ کو تھوڑے فاصلے پر جا کر چھوڑ دیا تھا۔


اغوا کاروں کی جانب سے رانا جمیل حسن کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم سکیورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رانا جمیل کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

دوسری جانب رانا جمیل حسن کے بھائی وکیل حسن کا کہنا ہے کہ رانا جمیل کو مردان سے بازیاب کرایا گیا جہاں سے وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔
Load Next Story