اسرائیلی پارلیمنٹ نے ریون ریولن کوملک کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے اوروہ آئندہ ماہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے 120 ارکان نے خفیہ حق رائے دہی استعمال کیا جس میں ریون ریولن نے 63 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار میر شیٹرٹ 53 ووٹ حاصل کر سکے۔ نو منتخب صدر آئندہ ماہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
74 سالہ نومنتخب اسرائیلی صدر پیشے کے اعتبار سے وکیل اور 2 مرتبہ پارلیمنٹ کے اسپیکر رہ چکے ہیں جبکہ انہیں فلسطین ریاست کا شدید مخالف اور مقبوضہ علاقے میں یہودی آبادی کا حامی تصور کیا جاتا ہے۔