پی ایس ایل9 تلخ جملوں کا تبادلہ کیوں ہوا شاداب کا موقف سامنے آگیا

شان بھائی میدان میں غلط فہمی کی وجہ سے ناراض ہو گئے تھے، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ


ویب ڈیسک March 08, 2024
شان بھائی میدان میں غلط فہمی کی وجہ سے ناراض ہو گئے تھے، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں شان مسعود اور شاداب خان کے درمیان ہونے والے تلخ جملوں کے تبادلے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان موقف سامنے آگیا۔

جمعرات کو راولپنڈی میں پی ایس ایل میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، دونوں کے درمیان گرما گرمی آغا سلمان کیخلاف کیچ کا ریویو لینے کے معاملے پر ہوئی تھی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان سے سوال کیا گیا کہ ریویو کے معاملے پر شان مسعود کیوں الجھ گئے تھے؟ جس پر شاداب خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سنجیدہ بحث نہیں تھی، یہ محض ایک اتفاق تھا، شان بھائی میدان میں غلط فہمی کی وجہ سے ناراض ہو گئے تھے لیکن کرکٹ میں ایسی چیزیں ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شاداب، شان مسعود نے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

واضح رہے کہ میچ کے اختتام پر دونوں کپتانوں کے درمیان بحث و تکرار کا معاملہ صرف فیلڈ تک محدود رہا تھا، بعدازاں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔