حاملہ ہونے کی خبر کیوں پھیلی ماہرہ خان نے بتا دیا

میں اپنے تمام پراجیکٹس اور نیٹ فلکس سیریز بھی مکمل کررہی ہوں، ماہرہ خان


ویب ڈیسک March 08, 2024
ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین اور اپنے دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وزن بڑھنے کی وجہ سے لوگوں نے اُنہیں حاملہ سمجھا۔

گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ او ٹی ٹی سیریز 'جو بچے سنگ سمیٹ لو' سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں سال اگست یا ستمبر میں متوقع ہے، بعدازاں ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت میں ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔

اب ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران، اس خبر کے پھیلنے کی وجہ بتائی، اداکارہ نے کہا کہ میرا وزن بڑھ گیا تھا تو لوگوں نے سوچا کہ میں حاملہ ہوں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

ماہرہ خان نے کہا کہ یہ خبر جھوٹی تھی، میں اپنے تمام پراجیکٹس اور نیٹ فلکس سیریز بھی مکمل کررہی ہوں، میں نے کوئی پراجیکٹ نہیں چھوڑا۔

اداکارہ نے اپنے شوہر سلیم کریم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر اپنے جذبات کا کُھل کا اظہار خیال نہیں کرتے اور مجھے اُن کی یہ عادت بالکل پسند نہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین اور اپنے دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ کی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان ہے تاہم شادی کے 8 سال بعد 2015 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں