سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری پیپلزپارٹی کے 2 وزیراعظم کھا گئے خورشید شاہ

ہمارے دور میں بجلی بحران پر ٹرینوں اور بسوں کو آگ لگوانے والے صوبے کے سربراہ بتائیں کیا اب بجلی آگئی، قائدحزب اختلاف


ویب ڈیسک June 10, 2014
سندھ اور خیبرپختونخوا کو بجلی چورکہاجاتاہے لیکن اگر ریکارڈ نکالیں تو بجلی چوری کے سب سے زیادہ کیس پنجاب میں ہیں۔خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے بہت ڈرتی تھی وہ نہ صرف ہماری دھجیاں اڑاتے تھے بلکہ ہمارے 2 وزرائے اعظم بھی کھا گئے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی پالیسیوں سے اداروں اور پرویز مشرف کو الگ کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے دوبارہ انہیں ایک کردیا اور اب حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے اداروں میں ٹکراؤ ہو رہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے بہت ڈرتی تھی وہ نہ صرف ہماری دھجیاں اڑاتے تھے بلکہ وہ ہمارے 2 وزرائے اعظم بھی کھا گئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ٹیکس میں کیے گئے اضافے کو واپس لے،بجلی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کیا گیا کہ لوگ بجلی چوری پر مجبورہوگئے ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے کشکول کاریکاربھی ڈتوڑدیاہےاور آج تک کسی نے اتنا بڑا کشکول نہیں اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ آج جلسے اور جلوس کو جمہوریت کے خلاف سازش کہا جارہا ہے جبکہ ہمارے دور حکومت میں صوبے کا سربراہ بجلی بحران پر ٹرینوں اور بسوں کو آگ لگوارہاتھا کیا وہ جمہوریت تھی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مینارپاکستان کے باہر ٹینٹ میں بیٹھ کر احتجاج کرنے والے بتائیں کیاملک میں بجلی آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا کو بجلی چورکہاجاتاہے لیکن اگر ریکارڈ نکالیں تو بجلی چوری کے سب سے زیادہ کیس پنجاب میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں