اوکاڑہ میں بھائی نے رخصتی کے دن 18 سالہ بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
March 08, 2024
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں رخصتی سے چند گھنٹے قبل بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو تیر دھار آلے کے وار سے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 39 تھری آر میں شادی کا گھر اچانک ماتم میں تبدیل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بھائی نے 18 سالہ اسما کو رخصتی سے چند گھنٹے قبل غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت علی خان کے نام سے ہوئی جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔