بلوچستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد جاں بحق
پنجگور کے علاقے زامران اور ڈھاڈر سنی میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے
March 08, 2024
بلوچستان میں نامعلوم افراد کی مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے علاقے زامران میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد لیویز حکام اور پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
اس کے علاوہ ڈھاڈر سنی میں نامعلوم افراد نے بھی فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلا کردیا۔