
صحافی عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے عمران ریاض کو ایک ہفتہ قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
مزید پڑھیں: زمان پارک حملہ کیس میں عمران ریاض گرفتار، اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منظور
عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں عمران ریاض کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔
بعد ازاں عدالت کی جانب سے روبکار جاری اور موصول ہونے کے بعد عمران ریاض کو انتظامیہ نے کیمپ جیل سے رہا کیا۔ اس پر موقع پر جیل کے باہر اُن کے حامیوں نے نعرے بازی کی اور پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا۔
واضح رہے کہ عمران ریاض کے خلاف زمان پارک کے باہر پولیس پر تشدد کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔