پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں اماراتی قونصل جنرل

کاٹھور، ساکرو، کدن واری،خیرپور اورلاڑکانہ اور بلوچستان میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان


Staff Reporter March 09, 2024
پاکستانی خواتین کا ملکی ترقی میں نمایاں کردار، خواتین کے عالمی دن پر پروگرام سے خطاب۔ فوٹو: فائل

یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔

کراچی میں تعینات یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا تسلسل برقراررہیگا جب کہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔

قونصل جنرل کی جانب سے اطراف میں مقیم 3ہزارخاندانوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن تقسیم کیاگیا،یواے کی جانب سے کاٹھورکے علاوہ دیہی سندھ کے علاقوں ساکرو، کدن واری، خیرپور اورلاڑکانہ کے 13 ہزار خاندانوں کے علاوہ بلوچستان میں بھی راشن تقسیم کیا جائیگا۔

میڈیا سے گفتگومیں یواے ای قونصل جنرل کا کہناتھا کہ ماہ رمضان میں امارات کے سربراہان کی ہدایات پر راشن تقسیم کیا جاتا ہے، شیخ حمدان کی طرف سے 13 ہزارجبکہ شیخہ فاطمہ کی جانب سے10 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے،پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان کے مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیںْ۔

بعد ازاں شہر کے مقامی ہوٹل میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب میں بخیت عتیق الرومیتی کا کہناتھا کہ باہمت خواتین اپنی جدوجہد کے باعث ہراہم شعبے میں نمایاں مقام حاصل کررہی ہیں، پاکستانی خواتین کا ملکی ترقی میں بہت نمایاں کردار ہے، خواتین معاشرے کی تعمیرو ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں