غزہ میں رمضان کے آغاز تک جنگ بندی ہونا مشکل ہے امریکی صدر

غزہ میں جنگ بندی کے لیے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے، حماس


ویب ڈیسک March 09, 2024
مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے،امریکی صدر: فوٹو:فائل

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں رمضان تک جنگ بندی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں ممکنہ کشیدگی اور تشدد بڑھنے پر تشویش ہے۔ غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو تشدد اور کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ رمضان کے آغاز تک غزہ میں جنگ بندی ہونا مشکل ہے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ حماس غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو مکمل طور پر بند کرنے، امداد کی فراہمی، بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام اور تعمیر نو کی کا آغاز کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ مطالبہ کرتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں