دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا


ویب ڈیسک March 09, 2024
طوفانی بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں:فوٹو:فائل

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح دبئی ،ابو ظبی، فجیریا اور دیگر ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔







View this post on Instagram


A post shared by Gulf News (@gulfnews)






العین، عجمان اور فجیرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل کھل کر برسے۔ طوفانی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے شارجہ ، دبئی ، عجمان ، راس الخیمہ ، العین اور فجیرہ میں شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |