لاہور میں شوہر کو قتل کرنے والی ٹک ٹاکر گرفتار ساتھی مسقط سے پکڑا گیا

ملزم رضوان دو برس قبل ٹک ٹاکر کے ساتھ قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا

فوٹو ایکسپریس

پنجاب پولیس نے دو برس قبل شہری کے قتل کے الزام میں اُس کی بیوی (ٹک ٹاکر) کو لاہور جبکہ اشتہاری ملزم کو مسقط سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑی کاروائی کی گئی اور مشہور ٹک ٹاکر میمونہ ارم شہزادی اور اُس کے شوہر کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو مسقط سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری ملزم رضوان علی نے تھانہ اگوکی کے علاقے میں ٹک ٹاکر میمونہ ارم شہزادی کے ساتھ مل کر ان کے شوہر کو قتل کیا تھا۔


بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی تھی اور بعدازاں روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ صوبائی پولیس کے اسپیشل آپریشن سیل نے اشتہاری ملزم کو بذریعہ انٹرپول دو برس بعد گرفتار کرلیا ہے، اشتہاری ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کروا کر مسقط سے بے دخل کروایا گیا۔ پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بیرون ملک سے اشتہاری ملزمان کی گرفتار کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری ملزمان کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اسپیشل آپریشنز سیل کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جلد مکمل کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔
Load Next Story