بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل گیس کی فراہمی بند رہے گی
بندش کا دورانیہ صبح 10 سے شام 4 بجے تک ہوگا، صارفین متبادل بندوبست کرلیں، سوئی سدرن کمپنی
پائپ لائن کی ضروری مرمت کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل (اتوار کو) گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ترجمان ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل صبح 10 سے شام 4 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ترجمان کے مطابق مستونگ، قلات، بائی پاس درخشان، کچلاک، زیارت، سریاب، سریاب روڈ، جیل روڈ، مشرقی بائی پاس، مغربی بائی پاس، ہزار گنجی، خیزی میں کل گیس کی سپلائی عارضی معطل رہے گی۔
جناح روڈ، کنٹونمنٹ، ہنہ اوڑک، ایئرپورٹ روڈ، نوا ں کلی بائی پاس، اسپنی روڈ، ہزارہ روڈ، اے ون سٹی، مری آباد اور اطراف میں پر بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ عارضی بندش کے باعث ہونے والی زحمت پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں، صارفین متبادل بندوبست کرلیں۔