پنجاب میں ماحولیاتی جنگلات کے تحفظ کیلئے بڑے منصوبے کا فیصلہ

پنجاب کو اسموگ فری بنانے اور ڈسپوز ایبل پلاسٹک بیگز کےخاتمےکے لیے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی


ویب ڈیسک March 09, 2024
صوبائی حکومت نے فاریسٹ ایکٹ میں ترمیم کا بھی فیصلہ کیا ہے—فائل: فوٹو

حکومت پنجاب نے صوبے میں ماحولیاتی اور جنگلات کے تحفظ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کو اسموگ فری بنانے اور ڈسپوز ایبل پلاسٹک بیگز کےخاتمےکے لیے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کےادارے (ای پی اے) کو فعال، ڈیجیٹلائز کرنے اور پنجاب فاریسٹ ایکٹ کو موجودہ تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں صوبے میں فضائی آلودگی کےخاتمےکے لیے نجی شعبےکےاشتراک سے منصوبہ بندی، پنجاب کی تاریخ کا پہلا زولوجیکل سروے کرانے اور وزیراعلیٰ کے پلانٹ فار پاکستان وژن پر عمل درآمد کی بھی منظوری دی گئی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں لاہور میں پہلی بین الاقوامی مچھلی منڈی بنانے، محکمہ وائلڈ لائف کوجدید معیار اور ٹیکنالوجی کےمطابق اپ گریڈ کرنے، پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل وائلڈ لائف آرکائیو اور وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں