چار بچوں کی ماں کو قتل کرنے والا سفاک شوہر لاش پھینکتے ہوئے گرفتار
ملزم نے جمعرات کے روز بیوی کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا، لاش اسپتال اور سفاک شوہر تھانے منتقل
شہر قائد کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے لاش ڈرم میں پھینکنے والے سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں واقع مہران ٹاؤن میں ایک شخص نیلے رنگ کا ڈرم پھینک کر جارہا تھا جسے علاقہ مکینوں نے مشکوک جان کر روکا اور ڈرم کھول کر دیکھا تو اُس میں خاتون کی لاش تھی۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کو واقعے سے متعلق اطلاع دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن سیکٹر 31 اے رشیدیہ مسجد کے قریب پولیس نے ایک ملزم بابو کو گرفتار کر کے پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی لاش برآمد کرلی ہے۔
گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ کالا پل چینسر گوٹھ کا رہائشی ہے اور اس نے جمعرات کو اپنی بیوی کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا جس کے بعد لاش ڈرم میں ڈال کر سوزوکی پک اپ میں رکھ کر کورنگی کے علاقے میں پھینکنے آیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش 3 دن پرانی ہے جبکہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی تاہم پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے رات گئے جناح اسپتال منتقل کر دی اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا ہے۔