کیچ تھام کر خاموش کروانے کا جشن عبداللہ شفیق نے وسیم اکرم کو جواب دیدیا

وہ اشارہ کوئی پیشگی سوچ نہیں تھی بلکہ ہیٹ مومنٹ کا نتیجہ تھا، عبداللہ شفیق


ویب ڈیسک March 10, 2024
وہ اشارہ کوئی پیشگی سوچ نہیں تھی بلکہ ہیٹ مومنٹ کا نتیجہ تھا، عبداللہ شفیق (فوٹو: ایکسپریس ویب)

لاہور قلندرز کے مڈل آرڈر پلئیر عبداللہ شفیق نے سابق کپتان وسیم اکرم کی تنقید کا جواب دیدیا۔

کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ شفیق نے کیچ تھامنے کے بعد خاموش کروانے کے جشن پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اشارہ کوئی پیشگی سوچ نہیں تھی بلکہ ہیٹ مومنٹ کا نتیجہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق کپتان وسیم اکرم مجھ سے زیادہ کرکٹ کو جانتے ہیں، وہ انکی رائے ہے، البتہ میں اتنا کہنا چاہوں گا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں میری سیلیبریشن محض ایک اتفاق تھی، جو ایک بے ساختہ ردعمل تھا۔

مزید پڑھیں: کیچ تھام کر خاموش کروانے کا جشن؛ وسیم اکرم نے آڑے ہاتھوں لے لیا

قبل ازیں سابق کپتان وسیم اکرم نے گزشتہ دنوں عبداللہ شفیق کو کیچ تھامنے کے بعد خاموش کروانے والی سیلبریشن پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ دورہ آسٹریلیا میں 2 کیچز ڈراپ کرکے پی ایس ایل میں ایک کیچ تھامنے کے بعد منہ پر ہاتھ رکھ کر کس کو خاموش کروارہے ہیں؟ انہوں نے پنجابی الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی یہ بتائے 36 کیچ ڈراپ کرکے آئے ہیں، اسکا جواب کون دے گا؟ میرے خیال میں انہیں کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کراچی کنگز کی ٹیم پلے مرحلے کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتی ہے؟

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران میلبرن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر جبکہ دوسری اننگز میں مچل مارش کا اہم مواقعوں پر کیچ ڈراپ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کراچی کنگز کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق نے 39 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس کے باعث قلندرز کی ٹیم کینگز کو 177 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی تھی تاہم وہ انکی اننگز راہیگاں گئی کیونکہ وہ ٹیم جیت دلوانے میں ناکام رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں