بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل مختلف علاقوں میں بارش

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوادر میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک March 10, 2024
فوٹو : فائل

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوتے ہی ساحلی اور جنوبی علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوادر میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تربت میں 10، اورماڑہ، جیوانی، پسنی، آواران اور پنجگور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی اور جنوبی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی جبکہ شمالی بلوچستان میں بھی بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 72 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث فلش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں