پشاور بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا 2 دہشتگرد ہلاک ایک زخمی
موٹر سائیکل پر سوار دہشتگرد خود ہی بارودی مواد کا شکار ہوگئے، تفتیشی ٹیم
بورڈ بازار کے قریب دھماکے کے باعث 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف پہنچ گئی، علاقے کے اطراف سرچ آپریشن کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا لیکن ہدف کون تھا یہ کہنا قبل از وقت ہے البتہ تفتیش کر رہے ہیں۔ تینوں ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق ھماکے میں کوئی سویلین جاں بحق نہیں ہوا بلکہ موٹر سائیکل پر سوار دہشتگرد خود ہی بارودی مواد کا شکار ہوگئے، ٹارگٹ سے پہلے موٹر سائیکل سواروں پر بارودی مواد پھٹ گیا اور دو دہشت گرد مارے گئے، گرفتار دہشت گرد کی عمر 28 سے 30 سال کے درمیان ہے، مزید معلومات تحقیق کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر پشاور پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم بڑے نقصان سے بچ گئے اور دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی ہیں، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔