ڈاکٹر طاہرالقادری کا 23 جون کو کینیڈا سے واپس پاکستان آنے کا اعلان

اب جیت یا شہادت میں سے ایک کا وقت آگیا ہے اور عید کے بعد ملک میں انقلاب کے لئے فائنل تحریک کا آغاز ہوگا، طاہرالقادری

ڈاکٹرطاہرالقادری کی لائبریری کی کتابوں سمیت دیگر اہم سامان پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 جون کو کینیڈا سے واپس پاکستان آنے کا اعلان کردیا جس کے لئے تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 جون کو مستقل طور پر پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے جہاں لاہور ایئرپورٹ پر عوامی تحریک کے کارکن ان کا استقبال کریں گے جبکہ ان کی لائبریری کی کتابوں سمیت دیگر اہم سامان پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اب جیت یا شہادت میں سے ایک کا وقت آگیا ہے اور عید الفطر کے بعد ملک میں انقلاب لانے کے لئے فائنل تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے طاہرالقادری کی وطن واپسی کے اعلان کا خیر مقدم اور پیشگی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
Load Next Story