زیریں سندھگستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج جاری کئی شہروں میں ہڑتال

مسلم لیگ ن سندھ کونسل کے رکن بدر سومرو نے کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی۔


Numainda Express September 20, 2012
مختلف شہروں میں شٹر بند ہڑتال بھی رہی۔ فوٹو: پی پی آئی فائل

گستاخانہ فلم کے خلاف چھٹے روز بھی حیدرآباد سمیت اندرون سندھ مختلف مذہبی ،سیاسی اور تاجر تنظیموںنے احتجاجی مظاہرے اور علامتی بھوک ہڑتال کی جب کہ مختلف شہروں میں شٹر بند ہڑتال بھی رہی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں انجمن اہل ساداتنے گستاخانہ فلم کے خلاف لطیف آباد یونٹ نمبر12 سے پریس کلب تک ریلی نکالی ، مسلم لیگ ن سندھ کونسل کے رکن بدر سومرو نے کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی جبکہ ہول سیل فروٹ مرچنٹ کمیشن ایجنٹ نے سبزی منڈی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

شرکا نے ٹیری جونز، فلم ڈائریکٹر سمیت امریکا کیخلاف نعرے لگائے۔ محمد حنیف شاہ، شکیل شاہ، ضیاء الدین، حاجی نعیم ودیگر نے کہا کہ گستاخانہ فلم کیخلاف پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں، لیکن امت مسلمہ کے چند حکمرانوں کے علاوہ کسی نے بھی اس ناپاک جسارت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ نہیں کروایا۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ شر انگیز فلم کا نوٹس لیتے ہوئے پوری دنیا میں اس فلم پر پابندی عاید کروائے اور حکومت پاکستان امریکی سفیر کو ملک بدر کر کے امریکا سے سفارتی تعلقات سمیت تمام تعلقات کو ختم کرے۔

علاوہ ازیں گستاخانہ فلم کے خلاف عمرکوٹ، سامارو روڈ، کوٹ غلام محمد، سعید آباد، دوڑ، کھپرو، اسلام کوٹ میں مکمل شٹر بند ہڑتال رہی جبکہ احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔ نوابشاہ میں نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے شہر بند کرا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں