پی ایس ایل9 زلمی اور کنگز میں آج گھمسان کا رن پڑے گا
بابراور صائم ایک بار پھر توجہ کا مرکز، شعیب سے توقعات بڑھ گئیں
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں پشاورزلمی اور کراچی کنگز میں گھمسان کا رن پڑے گا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کا 29 واں میچ پیر کے روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہوگا۔
رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے گذشتہ باہمی مقابلے میں کراچی کنگز نے 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم مسلسل فتوحات سمیٹ رہی تھی، اب اس کی نگاہیں کنگز سے اس کے ہوم گرائونڈ پر بدلہ لینے پر مرکوز ہوں گی۔
زلمی کی ٹیم رواں سیزن میں اپنے 9 میں سے 5 میچز جیت چکی، 2 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے ایک پوائنٹ ملا، جس کی وجہ سے اس کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 9 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ نے لاہور قلندرز کے منہ سے فتح چھین کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم بھرپور فارم میں ہیں، رواں سیزن میں انھوں نے سب سے زیادہ 447 رنز 63.85 کی اوسط سے اسکور کیے ہیں، ایک بار پھر توقعات کا زیادہ تر بوجھ ان کے ہی تجربہ کار کندھوں پر ہوگا جبکہ صائم ایوب بھی توجہ کا مرکز ہوں گے، بولرز میں لیوک ووڈ اور سلمان ارشاد سے کنگز کی بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کی توقع کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز نے اپنے گذشتہ میچ میں شعیب ملک کے آخری گیند پر چوکے کی بدولت لاہور قلندرز کے خلاف فتح حاصل کی تھی، اس کی اپنے تجربہ کار آل رائونڈر سے توقعات مزید بڑھ گئی اور انھیں پشاورزلمی کے خلاف بھی شعیب سے میچ وننگ کارکردگی کی توقع ہے۔
کراچی کنگز کا رواں ایڈیشن میں سفر زیادہ اچھا نہیں رہا، اس نے اپنے 9 میں سے 4 میچز جیتے اور 5 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ میچ میں جیمز ونس قدرے بہتر کھیلے تھے، وہ اور کیرون پولارڈ ٹیم کو ایک اور فتح سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔