تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا قوی خان
اب ڈرامہ ڈائریکٹر اور مصنف کے بجائے ٹکٹ خریدنے والے کی خواہش پر ہوتا ہے، قوی خان
نامور اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈرامے کا ماحول اور رخ تبدیل ہو چکا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ تھیٹر ڈرامہ بھی کمرشلزم کی نذر ہو گیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران قوی خان نے کہا کہ اب بھی اچھے ڈرامے پیش ہو سکتے ہیں اور یقینا جب اچھے ڈرامے پیش ہونگے تو فیملیز بھی انھیں دیکھنے کے لیے آئیں گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں ڈراموں کے ساتھ اپنا رخ بھی ٹھیک کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں قوی خان نے کہا کہ ماضی میں ڈرامہ ڈائریکٹر اور مصنف کے کہنے پر ہوتا تھا لیکن اب جو ٹکٹ خرید کر آتا ہے اس کی خواہش کے مطابق ہوتا ہے۔