شان مسعود نے ٹی20 کو ٹیسٹ کرکٹ بنا ڈالا
کراچی کنگز کے کپتان نے اب تک کھیلی گئی اپنی 50 فیصد بالز ضائع کردیں
شان مسعود نے ٹی 20 کو بھی ٹیسٹ کرکٹ بنا ڈالا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود جدوجہد کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، انھوں نے اپنی ابتدائی 9 اننگز میں 158 رنز بنائے، اس دوران ان کی اوسط 17.55 اور اسٹرائیک ریٹ 105.87 رہا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے اس دوران انھوں نے صرف ایک چھکا جڑا اور ان کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 36 رنز کی تھی، اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز بھی انھوں نے ہی کھیلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ''شاہین کو یہ سمجھانا پڑے گا کہ وہ ابھی آل راؤنڈر نہیں بنا''
ابتدائی 8 اننگز میں شان مسعود نے 50 فیصد بالز ضائع کیں، ڈاٹ بالز کے معاملے میں جیمز ونس دوسرے نمبر پر ہیں، انھوں نے 7 اننگز میں 43.44 ڈاٹ بالز کھیلیں، فخر زمان اپنی ملکی رنگ میں مشکلات سے دوچار دکھائی دے رہے ہیں، عام طور پر وہ پاور ہٹر کی شہرت رکھتے ہیں مگر رواں ایڈیشن میں وہ بھی بڑی اننگز اور بڑے شاٹس تسلسل سے نہیں کھیل پارہے ہیں، انھوں نے بھی 7 اننگز میں 42.57 فیصد ڈاٹ بالز کھیلیں۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان رنز تو بنارہے ہیں مگر وہ بھی برق رفتاری سے کھیلنے کے بجائے اپنے مزاج کے مطابق سنبھل کر کھیلتے ہیں، اس لیے ڈاٹ بالز کا تناسب ان کا بھی کافی زیادہ ہے، انھوں نے 8 اننگز میں 41.89 فیصد ڈاٹ بالز کھیلی ہیں۔ سعود شکیل بھی اس فہرست میں شامل ہیں، وہ اپنی ابتدائی 7 اننگز میں 40.94 فیصد ڈاٹ بالز کھیل چکے ہیں۔