ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ

نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو کک ماری تھی


Sports Reporter March 11, 2024
فوٹو : ایچ بی ایل پی ایس ایل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ملتان سلطانز کے خلاف ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اتوار کو کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں فاسٹ بولر نسیم شاہ پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا جو الزام عائد کیا گیا ہے وہ کرکٹ کے سامان یا کپڑوں، گراؤنڈ آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔

نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو کک ماری تھی۔ نسیم شاہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کر لیا، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں محسوس کی گئی۔ الزام آن فیلڈ امپائرز روچیرا پالیا گروگے اور محمد آصف نے لگایا تھا۔

مزید پڑھیں: امپائر سے اختلاف : لاہور قلندر کے بالر سکندر رضا پر جرمانہ عائد

دریں اثنا، اسی میچ میں ایک الگ واقعے میں ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ میچ ریفری روشن مہاناما نے سلطانز کو اپنے ہدف سے ایک اوور کم ہونے کا حکم دیا، جنہوں نے فیصلے پر پہنچنے سے پہلے وقت کے الاؤنس کو مدنظر رکھا۔

اس طرح کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق ہر کھلاڑی پر اس کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں