ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کیخلاف اندرون سندھ احتجاجی ریلیاں

حکمرانوں نے کراچی کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، شیخ شوکت


Nama Nigaran/Numainda Express September 20, 2012
حکمرانوں نے کراچی کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، شیخ شوکت

کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ٹاون ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کے خلاف حیدرآباد، نوابشاہ، سانگھڑ اور دیگر شہروں میںاحتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

شرکا نے ڈاکٹر پرویز کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ جماعت اسلامی حیدرآباد نے اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں برادر تنظیم شباب ملی، قوم پرست جماعت عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنان نے اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شیخ شوکت علی، مشتاق احمد خان، عدنان دانش، روشن برھمانی و دیگر نے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کو لگام نہیں دی جاتی۔

کراچی میں امن ممکن نہیں ہو گا۔ حکمرانوں نے عوام کودہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور وہ جب چاہتے ہیں بے گناہ عوام کو موت کی نیند سلا دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویزمحمود نے نہ صرف کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے میں بنیادی کام کیا بلکہ عوام کی بھرپور خدمت کی اور اسی پاداش میں دہشت گردوں نے انہیں قتل کیا ہے جس کی وہ بھرپور مذمت اور گورنر سندھ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں