وزیراعلیٰ کے پی کا صوبے بھر کے دینی مدرسوں کی سولرائزیشن کا فیصلہ
وزیراعلیٰ کی فوری اقدامات کی ہدایت، سولرائزیشن منصوبے میں مساجد اور عبادت گاہوں کے ساتھ اب دینی مدرسے بھی شامل ہوں گے
وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے دینی مدرسوں کی سولرائزیشن کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے زیر صدارت محکمہ انرجی اینڈ پاور کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
وزیر اعلیٰ نے مساجد اور عبادت گاہوں کی سولرائزیشن کے منصوبے میں دینی مدرسوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ حکام کو بندوبستی اور ضم اضلاع کے دینی مدارس کو سولرائزیشن منصوبے میں شامل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1000 سے 1500 رجسٹرڈ دینی مدرسوں کو منصوبے میں شامل کیا جائے، اس منصوبے میں تمام اضلاع سے مدرسوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، مدرسوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء رہائش پذیر ہوتے ہیں، ان کی سہولیات کے لئے مدرسوں کو شمسی توانائی فراہم کرنا ضروری ہے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے محکمے کے ترقیاتی منصوبوں، انتظامی و مالی معاملات اور دیگر امور پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی گکہ پیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی جلد سے جلد عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پن بجلی کے جاری منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائی جائے، منصوبے مقررہ مدت تک مکمل نہ کرنے والے ٹھیکے داروں پر جرمانے عائد کیے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے ترجیحات کا تعین کیا جائے، صوبے کے لئے آمدن کا ذریعہ بننے والے منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دی جائے۔