امپائر سے اختلاف لاہور قلندر کے بالر سکندر رضا پر جرمانہ عائد

سکندر رضا نے تین مواقع پر اپنے بازو اٹھائے، سر ہلایا اور اشارہ کیا کہ ڈیلیوری کو وائیڈ بال کہا جانا چاہیے


Sports Reporter March 11, 2024
ایونٹ میں خراب پرفارمنس کا بھی اعتراف کرلیا (فوٹو: پی سی بی)

لاہور قلندرز کے سکندر رضا پر امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے پر پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق اتوار کی شب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ سکندر رضا نے کھیل کے دوران تین مختلف مواقع پر اپنے بازو اٹھائے، سر ہلایا اور اشارہ کیا کہ ڈیلیوری کو وائیڈ بال کہا جانا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ

ان کا یہ عمل آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی رہا جو ایک کھلاڑی کے خلاف امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرتا ہے۔ آن فیلڈ امپائرز کرس گیفانی اور راشد ریاض نے سکندر رضا پر الزام عائد کیا جبکہ میچ ریفری علی نقوی نے جرمانہ عائد کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں