رمضان المبارک میں بینکوں کے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان

پیر تا جمعرات صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک، جمعہ صبح ساڑھے آٹھ تا دوپہر ایک بجے بینک کھلے رہیں گے


ویب ڈیسک March 11, 2024
—فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔

بینک دولت پاکستان میں مندرجہ ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکروفنانس بینک بھی عمل کریں گے۔

پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک جبکہ دو سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلا وقفہ کام جاری رہے گا۔

عوام سے لین دین کے لیے پیر تا جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بلاوقفہ جبکہ جمعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلاوقفہ کام کیا جائے گا۔

رمضان المبارک کے بعد وہی اوقات کار لاگو ہو جائیں گے جو رمضان المبارک سے پہلے نافذ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں